تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
27 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 9:4

گذشتہ چند گھنٹوں میں 5افراد جان کی بازی ہار گئے

اے آر وائی - کراچی میں فائرنگ کے تازہ واقعات میں مزید پانچ افراد جاں کی بازی ہار گئے ، مشتعل افراد نے لیاقت آباد میں مسافربس کو آگ لگادی، رات گئے رینجرز اور پولیس نے سرجانی اور گلبہار میں آپریشن کرکے چوبیس سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا۔



کراچی میں قاتل آج بھی کھلے عام شہریوں کو فائرنگ کرکے قتل کرتے رہے ،رات بارہ بجے کے بعد فائرنگ کے تازہ واقعات میں تین افراد جاں کی بازی ہار گئے ،فائرنگ کے واقعات عائشہ منزل ،ڈیفنس فیز چھ ، اور بفرزون میں پیش آئے۔لیاقت آباد میں نامعلوم افراد نے مسافر بس کو آگ لگادی جس کے بعد فائربریگیڈ نے آگ پر قابو پایا۔



شہر میں پرتشدد واقعات کے بعد رینجرز نے سرجانی ٹاون کے علاقے میں سرچ آپریشن کیا ،اس دوران کسی شخص کو علاقے میں نہ داخلے کی اجازت دی گئی نہ علاقے سے باہر آنے کی،جس کی وجہ سے خواتین اور بچوں سمیت کئی افراد گھنٹوں تک سڑکوں پر آپریشن ختم ہونے کا انتظار کرتے رہے ۔



پولیس نے گلبہار میں ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران چوبیس سے زائد افراد کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام منتقل کرکے تفتیش کا آغاز کردیا ہے،پولیس کے اس آپریشن کے دوران خواتین اہلکاروں نے بھی حصہ لیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.