27 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 13:24
اسلام آباد:احتجاج میں توڑپھوڑ کےالزام میں 40افراد گرفتار
اے آر وائی - وفاقی پولیس نے گستاخانہ فلم کے خلاف احتجاج کے دوران توڑ پھوڑ کرنے کے الزام میں اب تک 40 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔
احتجاج کے دوران توڑ پھوڑ کرنیوالوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے ۔پولیس نے آج بھی مزید 40افراد کو گرفتار کیا ہے ان میں سے 20افراد کو تھانہ ترنول جبکہ 20کو تھا نہ سبزی منڈی پولیس نے گرفتار کیا ہے ۔
پولیس کے مطابق 70سے زائد ملزمان کا عدالت سے جسمانی ریمانڈ حاصل کیا گیا ہے کیونکہ ان میں وہ ملزمان ہیں جنہوں نے ٹول پلازہ سے لاکھوں روپے کی لوٹ مار کی تھی ۔ملزمان کو فوٹیج کے ذریعے شناخت کیا جا رہا ہے۔ ۔گرفتار ہونے والوں میں 20افراد کو بے گناہ ہونے پر رہا بھی کر دیا گیا ہے۔