27 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 16:15
سندھ اسمبلی:تین جماعتوں کی اپوزیشن میں بیٹھنے کی درخواست
اے آر وائی - سندھ اسمبلی میں فنکشنل لیگ، این پی پی اور مسلم لیگ ق کے بارہ ارکان نے اپوزیشن بنچ پر بیٹھنے کی درخواست جمع کرادی ۔ اپوزیشن ارکان نے جام مدد علی کی قیادت میں ڈپٹی اسپیکر شہلا رضا سے ان کے چیمبر میں ملاقات کی اور بارہ ارکان کی درخواست جمع کرائی، ان کے ہمراہ نیشنل پیپلزپارٹی کے پارلیمانی رہنما مسرور جتوئی، مسلم لیگ ق کے شہریار مہر اور مسلم لیگ ہم خیال کے رزاق راہمو بھی شریک تھے۔
میڈیا سے گفتگو میں جام مدد علی نے کہا کہ ہم نےمل کر بلدیہ آرڈیننس کیخلاف حکومت سے علیحدگی اختیار کی اور اب اپوزیشن بنچ پر بیٹھیں گے۔