تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
27 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 17:55

نیب کا بلوچستان پبلک سروس کمیشن کے دفترپر چھاپہ

اے آر وائی - بلوچستان پبلک سروس کمیشن کے حکام پر اقرباء پروری کا الزا م سامنے آنے کے بعد کوئٹہ میں نیب نے بلوچستان پبلک سروس کمیشن کے دفترپر چھاپہ مار کرریکارڈ قبضے میں لے لیا۔



پبلک سروس کمیشن کے امتحانات دینے والے امیدواروں نےاحتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے الزام لگایا تھا کہ کمیشن کے چیئرمین ،ڈپٹی ڈائریکٹر امتحانات اور دیگر اہلکاروں نے میرٹ کو نظرانداز کرتے ہوئے سیکشن افسروں کی آسامیوں پر اپنے اقرباء کو تعینات کیا ،جس پرآج قومی احتساب بیورو نے بلوچستان پبلک سروس کمیشن کے دفتر پر چھاپہ مارتے ہوئے ریکارڈقبضے میں لے لیا۔



متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.