تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
27 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 18:31

پشاورہائیکورٹ:بوری بند لاشوں کے خلاف ازخود نوٹس کی سماعت

اے آر وائی - چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ نے کہا ہے کہ سیکرٹری داخلہ اور سیکرٹری دفاع بوری بند لاشوں کے معمالے میں سنجیدہ اقدامات اٹھائیں ورنہ گرفتاری کے وارنٹ جاری کرنے پر مجبور ہو نگے۔ پشاورہائیکورٹ میں بوری بند لاشوں کے خلاف از خود نوٹس کی سماعت دو رکنی بینچ نے کی۔



سماعت کے موقع پر چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ نے ایس ایس پی انوسٹیگیشن کی جانب سے پیش کردہ رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگوں کا طریقہ کار اور حکومت کی خاموشی معنی خیز ہے۔ دوران سماعت چیف جسٹس نے اسٹنڈنگ کونسل کے وکیل کو فوری طور پر وزیر داخلہ اور سیکرٹری دفاع سے رابطہ کر کہ عدالتی احکامات سے آگاہ کرنے کا حکم دیا ۔



سماعت کے موقع پر چیف جسٹس کا یہ بھی کہنا تھاکہ دونوں حکومتوں کی ذمہ داری بنتی ہے کہ عوام کی جان کا تحفظ یقینی بنائے ورنہ ان کو حکومت میں رہنے کا کوئی جواز نہیں۔ چیف جسٹس نے بوری بند لاشوں کے حوالے سے آئی جی پولیس کو حکم دیتے ہوئی جوائنٹ انوسٹیگیشن ٹیم تشکیل دینے کا حکم دے دیا۔



متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.