تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
27 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 18:49

کراچی میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں چھ افراد جاں بحق

اے آر وائی - کراچی میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں چھ افراد جاں کی بازی ہار گئے ۔ ملیر سٹی میں پولیس مقابلہ ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا۔ پولیس کی مختلف کاروائیاں چھ ملزمان گرفتار اسلحہ اور مسروقہ مال برآمد کرلیا۔



پولیس حکام کے مطابق کھارادار کاغذی بازار میں مسلح ملزمان کی فائرنگ سے معین نامی نوجوان زندگی کی بازی ہار گیا۔ اورنگی ٹاون سیکٹر11خلیل مارکیٹ میں نامعلوم موٹر سائیکل افراد نے محمد اکرم نامی شخص کے سر میں گولیاں مارکر قتل کردیا،بلدیہ ٹاون کے علاقے یوسف گوٹھ میں صبح سویرے فائرنگ کے واقع میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔



رات گئے عائشہ منزل کے قریب فائرنگ کے واقع میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا،ڈیفنس فیز چھ میں بھی فائرنگ کے واقع میں ایک شخص جان کی بازی ہار گیا، بفرزون میں بھی فائرنگ کے واقع میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ دوسری جانب ملیر سٹی میں نجی بینک کے باہر لوٹ مار میں مصروف دو ڈاکووں سے پولیس کا مقابلہ ہوا اور فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو مارا گیا جب کے اس کا ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوا۔



یونیورسٹی روڈ پر پولیس نے مقابلے کے بعد ایک زخمی ملزم سمیت تین ملزمان کو گرفتار کیا۔ ملزمان سے فائرنگ کے تبادلہ میں ایک پولیس اہلکار بھی زخمی ہوا۔ سی آئی ڈی پولیس نے کورنگی صنعتی ایریا میں کاروائی کرکے ڈکیتی اور گاڑیاں چھیننے کی وارداتوں کی سینچری کرنے والے ملزمان خدا بخش، ندیم اور شوکت کو گرفتار کرکے اسلحہ اور مسروقہ گاڑی برآمد کرلی ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.