تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
27 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 19:16

ملتان ایکسائز ٹیم کا چھاپہ،زہریلی شراب کی 101 بوتلیں برآمد

اے آر وائی - ملتان ایکسائز ٹیم نے چھاپہ مار کر ولایتی پیکنگ میں 101 زہریلی شراب کی بوتلیں برآمد کرلیں جبکہ موقع سے دو ملزم فرار ہو گئے۔



تھانہ قطب پور کے علاقہ طارق آباد میں جعلی زہریلی شراب کی تیاری کی اطلاع پر محکمہ ایکسائز کی ٹیم نے چھاپہ مار کر ولایتی پیکنگ میں موجود101 بوتل جعلی زہریلی شراب، کیمکل کے گیلن اور خالی بوتلوں سمیت دیگر اشیا قبضے میں لے لیں جبکہ موقع پر موجود دو ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.