27 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 20:28
وزیر اعلی سندھ کی زیرصدارت امن وامان سے متعلق اہم اجلاس
اے آر وائی - وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ کی زیر صدارت امن وامان کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں کیا فیصلے ہوئے۔ سندھ اور بالخصوص کراچی میں امن وامان کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے وزیر اعلی سندھ قائم علی شاہ کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں حالات بہتر بنانے کے لیے سخت اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ صوبہ سندھ کے تمام داخلی راستوں، شاہراہوں، ریلوے ٹریک کی سخت نگرانی کی جائے اور جرائم پیشہ افراد پرکڑی نظر رکھی جائے۔ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ کراچی میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی پیٹرولنگ کو بڑھا یا جائے ۔
اجلاس میں کمشنر کراچی کو کہا گیا کہ وہ شہر کے نواحی علاقوں میں سرکاری زمینوں سے غیر قانونی قبضوں کو خالی کرائیں۔ اجلاس میں شرجیل میمن، چیف سیکریٹری سند ھ ، آئی جی سندھ ، ڈی جی رینجرز سندھ ، کمشنر کراچی ودیگر قانون نافذ کرنیو الے اداروں کے سربراہان نے شرکت کی ۔