28 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 13:16
کوئٹہ:بلوچستان بار کے انتخابات، پولنگ جاری
اے آر وائی - کوئٹہ میں بلوچستان بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں پولنگ کا عمل جاری ہے۔ بلوچستان بار کے انتخابات میں وکلاء کے تین پینلز سے اْمیدوار حصہ لے رہے ہیں جن میں یونائٹیڈ وکلاء پینل ، وکلاء پینل اور شکیل پینل کے اْمیدوار مد مقابل ہیں۔ رجسٹرڈ ووٹروں کی تعداد پانچ سو اکتالیس ہے۔ پولنگ کاسلسلہ شام پانچ بجے تک جاری رہے گا۔