28 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 13:25
نو سالہ بچے کے قاتلوں کوتین تین بار سزائے موت
اے آر وائی - لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے نو سالہ بچے کو قتل کرنے کے دو ملزمان کو جرم ثابت ہونے پر تین تین بار موت کی سزا سنادی۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج آصف مجید اعوان نے مصری شاہ سے تاوان کے لیے اغوا ہونے والے نو سالہ بچے کے قتل کیس کی سماعت کی۔
مدعی کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ عامر شہزاد اور اسحاق نے نو سالہ حمزہ کو لاہور کے علاقے مصری شاہ سے اغوا کر کے نو لاکھ روپے تاوان وصول کیا تاہم تاوان وصول کرنے کے باوجود دونوں افراد نے حمزہ کو قتل کر دیا۔ عدالت نے وکلا کے دلائل مکمل ہونے کے بعد جرم ثابت ہونے کی بنا پر دونوں مجرموں کو تین تین بار موت کی سزا سنا دی۔