تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
28 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 14:55

نوسر باز خاتون اسپتال سے 5 ماہ کا بچہ لے اڑی

اے آر وائی - گوجرانوالہ میں ایک نوسربازخاتون سوشل سیکورٹی اسپتال میں زیراعلاج خاتون کا پانچ ماہ کا اکلوتا بیٹا اغوا کرکے فرار ہو گی۔



کامونکی کی رہائشی صفیہ بی بی جو سوشل سیکورٹی اسپتال میں کئی دنوں سے زیر اعلاج تھی اس کے پانچ ماہ کے بچے احسن کو ایک خاتون لیکر غائب ہو گی۔



اس دوران اس کے پاس ایک خاتو ن آتی تھی اور اس کے پاس بیٹھی رہتی تھی۔ آج بھی وہ بچے کو روتے ہوے دیکھ کر کھلانے کے لیے باہر لے گی اور اس کے بعد واپس نہیں آئی۔ خاتون نے بتایا کہ احسن اس کا اکلاتا بیٹا ہے اور اس کا باپ محنت کش ہے۔



پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں تاہم ابھی تک بچے یا خاتون کا کچھ پتہ نہیں چل سکا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.