28 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 20:28
گستاخانہ فلم کے خلاف املاک جلانا قابل مذمت ہے، رانا ثنا اللہ
اے آر وائی - صوبائی وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ گستاخانہ فلم کے خلاف احتجاج کا جو راستہ پاکستانی قوم نے اختیار کیا وہ قابل مذمت ہے ۔ لاہور میں تاریخی بادشاہی مسجد میں عظمتِ مصطفیﷺ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ مظاہرین نے گاڑیوں، نجی اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا۔ ملک بھر میں احتجاج کے دوران 29افراد جان کی بازی ہارگئے جبکہ متعدد لوگ زخمی ہوگئے،جو افسوسناک امر ہے ایسا نہیں ہونا چاہیے تھا۔
اُن کا کہنا تھا کہ نبی کریم ﷺ کی شان میں گستاخانہ فلم امریکہ میں بنی ہے لہٰذا پوری دنیا میں امریکی سفارتخانے مسلمانوں کے عتاب کا نشانہ بنے ہوئے ہیں لیبیا میں امریکی سفیر کو ہلاک کردیا گیا،اس سلسلہ میں پاکستان میں بھی شدید احتجاج ہوا اور ملک بھر میں یوم عشق رسول ﷺ منا یا گیا۔ اُن کا کہنا تھا کہ ہم یہ کیوں بھول جاتے ہیں کہ ہمارے پیارے نبی ﷺ نے تو جنگ میں بھی املاک کو نقصان پہنچانے سے منع فرمایا تھا۔ آج ہمیں آپ ﷺ کے اسوہ حسنہ کی روشنی میں اپنے کردار کا جائزہ لینے کی اشد ضرورت