تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
28 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 22:58

حیدرآباد:جاپانی شہری کی گاڑی سے ڈالرز اور پاسپورٹ چوری

اے آر وائی - حیدرآباد میں ایک ہوٹل کے باہر کھڑی جاپانی شہری کی گاڑی سے نامعلوم چور ایک ہزار ڈالر، پاسپورٹ اور دیگر سامان چوری کرکے فرار ہوگئے۔



حیدرآباد میں سینٹرل جیل کے سامنے ایجوکیشن پروجیکٹ پر آئے ہوئے چھ جاپانی شہری ایک ہوٹل میں کھانا کھانے کیلئے پہنچے تھے اور انہوں نے اپنی تین گاڑیوں کو ہوٹل کے باہر پارک کیا تھا کہ نامعلوم چور ایک گاڑی سے ایک ہزار ڈالر، لیپ ٹاپ، ایک عدد پاسپورٹ، دو موبائل فون اور دیگر سامان چوری کرکے فرار ہوگئے۔



واقعہ کی اطلاع ملنے پر متعلقہ تھانے کی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور انہوں نے تحقیقات شروع کردی ہے۔ پولیس حکام کے مطابق جاپانی شہری مٹسونوبواناما نامی شہری کی گاڑی سے سامان چوری ہوا ہے اور چوروں کی گرفتاری کیلئے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جارہے ہیں۔



متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.