تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
28 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 23:9

کراچی:فائرنگ کے مختلف واقعات میں دس افراد جاں بحق

اے آر وائی - کراچی میں قتل و غارت گری کا بازار گرم ہے ہر روز دس سے پندرہ افراد قتل کیے جارہے ہیں آج بھی شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں دس افراد ہلاک کردیے گئے۔



کراچی میں فائرنگ کے واقعات اور مغوی افراد کی تشدد زدہ لاشیں ملنے کا سلسلہ بدستور جاری ہے ۔ گھاس منڈی میں فائرنگ سے اٹھائیس سالہ ارسلان جاں بحق ہوا۔ گلشن اقبال نیپاچورنگی کے قریب نامعلوم افراد نے موٹر سائیکل سوار پر گولیاں برسادیں۔ گارڈن میں گولیاں لگنے سے تیس سالہ آصف کی زندگی کا چراغ گل ہوا۔



گلبہار پیتل والی گلی میں موٹر سائیکل سواروں نے دکان پر فائرنگ کر دی، جسکے نتیجے میں مرزا سہیل بیگ نامی شخص زندگی کی بازی ہار گیا۔ کورنگی ڈھائی نمبر بسم اللہ اسٹاپ کے قریب سے تشددزدہ لاش ملی، جسکی شناخت محمد عارف کے نام سے ہوئی۔ آئی سی آئی پل کے قریب سے بھی ایک شخص کی لاش ملی۔ جسے تشدد کے بعد گولیاں مار کر قتل کیا گیا ۔



سولجر بازار میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوا کورنگی میں فائرنگ سے ایک کمسن بچہ جان کی بازی ہار گیا ۔۔ گلبہار ،گارڈن، اردو بازار اور ماری پور روڈ پر فائرنگ سے پانچ افراد زخمی ہوئے۔ دہشت گردی کے باعث کراچی میں کاروبار ٹھپ ہوگیا ہے قتل و غارت گری کے باعث تقریبا ہر شخص خوفزدہ ہے ۔



متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.