تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
29 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 0:46

لاڑکانہ:4نومود بچے جاں بحق ورثاکااحتجاج،گورنرنے نوٹس لے لیا

اے آر وائی - لاڑکانہ۔ چانڈکا چلڈرن اسپتال میں چار نومود بچے جاں بحق ورثا کا احتجاجی مظاہرہ ڈاکٹروں پر غفلت اور اسپتال میں سہولیات کی کمی کا الزام گورنر سندھ نے واقعہ کا نوٹس لے لیا۔



چانڈکاچلڈرن اسپتال میں جمعہ کے روز چار نومود بچے جن میں نئوں آباد کے رہائشی اربیلو جتوئی کا دو دن کا بیٹا،فرید آباد کے رہائشی عبدالغفار کے تین دن کا بیٹا اللہ آباد کے رہائشی بابو جتوئی کے دو دن کی بیٹی اورڈوکری کا رہائشی ڈیڑھ سالہ بچہ فہد کوری جاں بحق ہو گئے جن کے و رثا نے اسپتال کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا اور الزام لگایا کے صبح سے ہی ڈاکٹر اسپتال میں موجود نہیں تھے جب کے جو موجود تھے ان ڈاکٹروں کے پاس جاتے وہ اپنی ڈیوٹی یہاں نہ ہونے کا بہانہ کرتے جب کے اسپتال میں کوئی بھی سہولت موجود نہیں تھی جس کے باعث بچے تڑپ تڑپ کر مر گئے لیکن انتظامیہ خاموش رہی انہوں کہا کے ایک ماہ قبل بھی ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت اور سہولیات کی کمی کے باعث ایک ہفتے میں تیس بچے جاں بحق ہوئے تھے جس پر حکومت سندھ کی جانب سے برتنے والی سختی کے باعث ڈاکٹروں نے ڈیوٹی پر آنا شروع کیا تھا لیکن ایک بار پھر ڈاکٹروں نے سرکاری اسپتالوں میں آنے کے بجائے پرائیوٹ کلینکوں کو ٹائیم دینا شروع کیا ہے جس کے باعث اسپتال میں بچے جاں بحق ہونا شروع ہوئے ہیں ۔



دوسری جانب میڈیکل سپریڈنٹ چانڈکا میڈیکل اسپتال ڈاکٹر افسر بھٹو نے واقعے کی اطلاع ملنے پر اسپتال کا دورہ کیا اور رابطہ کرر نے پر بتایا کے جاں بحق ہونے والے بچے مختلف بیماریوں میں مبتلا تھے وہ غفلت کے باعث نہیں مرے تاہم انکوائری شروع کر دی گئی ہے اگر کسی بھی ڈاکٹر یا عملے کی غفلت سامنے آئی تو اس کے خلاف ہر ممکن کاروائی کی جائے گی ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.