تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
29 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 9:34

کراچی:رینجرز کا ٹارگٹڈ آپریشن متعدد افراد گرفتار

اے آر وائی - کراچی کے مختلف علاقوں میں رینجرز نے ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران متعدد افراد کو حراست میں لے لیا۔شہر میں فائرنگ کے تازہ واقعات میں ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔



رات گئے کیے جانے والے آپریشن میں رینجرز کی بھاری نفری کو طلب کیا گیا تھا۔ آپریشن شاہ فیصل سعادت کالونی اورلیاری نیازی چوک،آٹھ چوک،نیا آباد میں کیے گئے جہاں سے متعدد مشتبہ افراد کو حراست میں لے کرتفتیش کے لیے نامعلوم مقام پرمنتقل کردیا گیا۔



دوسری جانب رات گئے اورنگی گلشن بہار میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور گلشن چورنگی پر فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.