29 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 12:4
اسلام آباد:مقدمہ میں نامزد شخص مبینہ پولیس تشدد سے ہلاک
اے آر وائی - اسلام آباد کے تھانہ آئی نائن میں پولیس کے میبنہ تشدد سے تفتیش کے لئے بلایا جانے والا ملزم جاں بحق ہو گیا ۔ڈپٹی کمشنر نے تحقیقات کا حکم دے دیا ۔
سیالکوٹ کا رھا ئشی سعادت حسین تھانہ سبزی منڈی میں درج اغواء کے مقدمہ میں نامزد تھا اسے تفتیش کیلیے اسی سرکل کے تھانہ آئی نائن میں طلب کیا گیا۔ تفتیش کے دوران ملزم کی حالت بگڑ گئی اسے پمز ہسپتال لایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکا۔
پولیس کے مطابق ملزم کا بلڈ پریشر دوران تفتیش بائی ہو گیا تھا جو اس کی موت کا سبب بنا جبکہ وارثاء نے الزام عائد کیا ہے کہ سعادت کی موت پولیس تشدد کے باعث ہوئی ہے ۔ڈپٹی کمشنر نے اے سی صدر کو فوری تحقیقا ت کا حکم دے دیا ہے۔