29 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 12:25
راولپنڈی ایئرپورٹ پر25 کلو ہیروئن اسمکل کرنے کی کوشش ناکام
اے آر وائی - اینٹی نارکوٹکس فورس نے بے نظیر بھٹو شہید انٹر نیشنل ائیرپورٹ پر کارگو کے ذریعے برطانیہ منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بناکر خواتین کے ملبوسات میں چھپائی گئی کروڑوں روپے مالیت کی پچیس کلو اعلی کوالٹی کی ہیروئین برآمد کر بنلی ہے۔
اینٹی نارکوٹکس فورس راولپنڈی کے جوائینٹ ڈائریکٹر کرنل توقیر احمد نے پکڑی جانے والی منشیات کی تصدیق کرتے ہوئے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ بے نظیر انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر پکڑی جانے والی منشیات کی سب سے بڑی مقدار ہے۔منشیات خواتین کے عروسی ملبوسات میں چھپا کر کارگو کے ذریعے برطانیہ بھیجی جا رہی تھی۔
انہوں نے بتایا کہ منشیات بھیجنے والوں کے گروہ کا پتا لگا لیا گیا ہے،جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔بے نظیر بھٹو انٹر نیشنل ائر پورٹ میں پاکستانی نژاد امریکی شہری کے سامان سے اے ایس ایف حکام نے 9ایم ایم پسٹل اور گولیاں برآمد کر کے ان کو حراست میں لے لیا ہے۔حراست میں لئے گئے امریکی مسافر بہادر علی کا تعلق گلگت سے ہے اور وہ بے نظیر بھٹو انٹرنیشنل ائیر پورٹ سے امریکہ جا رہا تھا۔