29 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 15:11
مانسہرہ گلگت شاہراہ پر پولیس چوکیاں قائم کرنے کا فیصلہ
اے آر وائی - خیبرپختونخواہ حکومت نے مانسہرہ سے گلگت جانیوالی شاہراہوں پرنوپولیس چوکیاں قائم کرنے کافیصلہ کرلیا ہے۔
محکمہ داخلہ خیبرپختونخواہ کے حکام کے مطابق سانحہ گلگت کے بعدکابینہ کے اجلاس میں مانسہرہ کےان شاہراہوں پرنوپولیس چوکیاں قائم کرنے کافیصلہ ہوا تھا جوگلگت جاتی ہیں حکام کے مطابق پولیس چوکیاں قائم کرنے کا مقصد ٹارگٹ کلنگ کے واقعات کا سدباب کرنا اور مسافر گاڑیوں کی سیکورٹی کویقینی بنانا ہے۔