تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
29 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 22:12

عوام کو انصاف فراہم کرنے میں نیب کا اہم کردار ہے،عشرت العباد

اے آر وائی - گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کہا ہے کہ گڈ گورننس کے لئے کوششوں اور بعض مسائل میں عوام کو انصاف فراہم کرنے میں نیب کا اہم کردار ہے۔ وہ ڈائریکٹر جنرل نیب سندھ واجد علی درانی سے بات چیت کررہے تھے جنہوں نے گورنر ہاؤس میں ان سے ملاقات کی۔



گورنر نے کہا کہ گزشتہ برسوں میں نیب نے صوبے میں بعض کاروباری اور تعمیراتی منصوبوں میں لوگوں کی پھنسی ہوئی رقم واگزار کروا کر قابل ستائش کام کیا۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری شعبے میں بھی احتسابی عمل کی بڑی اہمیت ہے۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ واجد علی درانی اپنی بہترین صلاحیتوں اور پروفیشنل تجربے کو مطلوبہ مقاصد کے حصول کے لئے بروئے کار لائیں گے۔ ڈی جی نیب نے گورنر کو ادارے کی کارکردگی سے آگاہ کیا۔



متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.