تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
29 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 22:33

کراچی:فائرنگ کے واقعات میں تین افراد جاں بحق، دو زخمی

اے آر وائی - کراچی کے مختلف علاقوں میں رینجرز کا ٹارگٹڈ آپریشن،آپریشن کے دوران متعدد افراد کو حراست میں لے لیا گیا شہر میں فائرنگ کے واقعات میں تین افراد جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوگیے۔



شہر کے مختلف علاقے کورنگی مہران ٹاون، شاہ فیصل سعادت کالونی اورلیاری نیازی چوک،آٹھ چوک،نیا آباد میں رینجرز نے ٹارگٹڈ آپریشن کرکے پچیس سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا ۔ ترجمان رینجرز کے مطابق حراست میں لیے گئے افراد کے قبضے سے انیس سے زائد مختلف اقسام کے ہتھیار برآمد ہوئے ہیں ۔ حراست میں لیے گیے افراد کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پرمنتقل کردیا گیا۔



دوسری جانب لیاری میراناکہ کے قریب سے نامعلوم شخص کی لاش ملی ۔ پولیس کے مطابق مقتول کو تشدد کے بعد گولیاں مار کر ہلاک کیا گیا۔ محمود آباد ایک نمبر سے گھر سے دو سے تین دن پرانی لاش ملی، پولیس کے مطابق نوجوان گھر میں اکیلا رہائش پذیر تھا۔ ابتدائی تحقیقات سے واقعہ خودکشی کا معلوم ہوتا ہے ۔ اورنگی گلشن بہار میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوا۔ گلشن اقبال گلشن چورنگی اور کورنگی اانڈسٹریل ایریا میں فائرنگ سے دو افراد زخمی ہوئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.