تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
30 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 12:25

کراچی:رینجرز کا ٹارگیٹڈ آپریشن،30ملزمان گرفتار اسلحہ برآمد

اے آر وائی - کراچی میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف رینجرز کا کریک ڈاون جاری ہے۔شہر کےمختلف علاقوں میں رات بھر جاری رہنے والی ٹارگٹڈ کاروائیوں میں تیس سے زائد ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق بلدیہ سوکوارٹر سے بھی ایک درجن ملزمان حراست میں لئے گئے۔



ترجمان رینجرز کے مطابق سنگین وارداتوں میں ملوث ملزمان کی موجودگی کے حوالے سے خفیہ اطلاع ملنے پر گارڈن،گھاس منڈی،سرجانی ٹاون،شہاب کالونی،رضویہ،ہجرت کالونی،کورنگی مہران ٹاون،شاہ فیصل،سعادت کالونی،لیاری کے علاقے نیازی چوک، آٹھ چوک اورنیا آباد میں ٹارگٹڈ اپریشن کے نتیجے میں گینگ وار سے تعلق رکھنے والے قتل ،اقدام قتل ،ڈکیتیو اور جرائم کی وارداتوں میں ملوث ملزمان سمیت پینتیس سے زائد افراد

کو حراست میں لیا گیا زیر حراست افراد کے قبضے سے مختلف اقسام کے متعدد ہتھیار،سینکڑوں گولیاں اور منشیات کی بڑی مقدار برآمد ہوئی۔



ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق رینجرز نے علی الصبح بلدیہ کے علاقے سو کوارٹر میں گھر گھر تلاشی اور ٹارگٹڈ اپریشن میں چار قتل کے ملزمان سمیت ایک درجن افراد کو حراست میں لے کر اسلحہ برآمد کیا۔زیر حراست تمام ملزمان کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.