تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
30 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 14:25

اے آر وائی نیوز کے شہید صحافی کو آج سپرد خاک کیا جائیگا

اے آر وائی - خضدار میں گزشتہ روز شہید کئے جانے والے اے آروائی نیوز کے نمائندے عبدالحق بلوچ کو آج خضدار میں سپرد خاک کیا جائے گا۔



عبدالحق بلوچ گزشتہ روز پریس کلب سے گھر جاتے ہوئے نامعلوم افراد کی فائرنگ کا نشانہ بنے تھے واقعے پر بلوچستان یونین آف جرنلسٹس ،کوئٹہ پریس کلب نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے اور بلوچستان پریس کلبز ایسوسی ایشن نے بیس روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے ۔



عبدالحق بلوچ طویل عرصہ سے اے آروائی نیوز سے منسلک تھے انہوں نے خضدار کے مخصوص حالات میں جاندار صحافت کی ،انہوں نے پسماندگا ن میں بیوہ بیٹا اور بیٹی چھوڑی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.