تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
30 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 15:23

ملتان:استانی کا پہاڑا یاد نہ کرنے پر 7سالہ طالبعلم پر تشدد

اے آر وائی - ملتان میں استانی نے پہاڑہ یاد نہ ہونے پرننھے طالبعلم پرتشدد کا پہاڑ توڑ دیا۔ سات سالہ طلحہ کے جسم پر نیل پڑ گئے۔



ایک اور طالبعلم بے رحم استاد کے ظلم کانشانہ بن گیا۔ محلہ پاک گیٹ ملتان کا رہائشی سات سالہ طلحہ دوسری جماعت کا طالبعلم ہے۔ طلحہ ٹیوشن پڑھنے مس رابعہ کے گھرگیا جہاں اُسے دو اور تین کا پہاڑہ یاد نہ ہونے پراستانی نے ڈنڈوں سے وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔



والدین نے لخت جگر کے جسم پر نشان دیکھ کراستانی سے رابطہ کیا تو اُنھیں سنگین نتائج کی دھمکیاں ملیں۔ اہل محلہ نے واقعے کے خلاف احتجاج کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.