تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
30 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 16:11

ساہیوال: دیہاتیوں نے مقابلے کے بعد ڈاکو دبوچ لئے

اے آر وائی - ساہیوال میں دیہاتیوں اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلہ ہوا جس کے بعد دیہاتیوں نے ڈاکوؤں کو دبوچ لیا۔ اور تشدد کے بعد پولیس کے حوالے کیا۔



دیہاتیوں کا ڈاکوؤں سے مقابلہ ساہیوال کے علاقے تھانہ فرید میں ہوا۔ پیٹرولنگ پولیس کو اطلاع دی گئی تھی کہ علاقے میں ڈاکو آ گئے ہیں۔ ون فائیو پر پنجاب پولیس بھی اطلاع کر دی گئی۔ اسی دوران ڈاکوؤں نے فائرنگ شروع کر دی۔ دیہاتیوں نے ڈاکوؤں کا جم کر مقابلہ کیا۔



پیٹرولنگ پولیس نے بھی دیہاتیوں کا ساتھ دیا۔ مقابلہ ڈیڑھ گھنٹے جاری رہا۔ پھر دیہاتیوں نے ڈاکوؤں کو پکڑ لیا۔ اور خوب دھنائی کے بعد پولیس کے حوالے کیا۔ مقابلے میں ایک دیہاتی اور ایک ڈاکو زخمی ہوئے۔ پنجاب پولیس تاخیر سے پہنچی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.