30 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 16:47
سندھ اسمبلی میں نئے بلدیاتی آرڈیننس کا مسودہ کل پیش ہوگا
اے آر وائی - سندھ اسمبلی کا اجلاس کل صبح دس بجے ہو گا۔ جس میں نئے بلدیاتی آرڈیننس کا مسودہ منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔ نئے بلدیاتی آرڈیننس کو اسمبلی میں پیش کرنے کیلئے سندھ اسمبلی کا اجلاس پیر کی صبح دس بجے طلب کرلیا گیا ہے۔
اجلاس میں نئے بلدیاتی نظام کا مسودہ پیش کیا جائے گا۔ قومی امکان ہے کپ پہلے ہی سیشن میں نیا بلدیاتی نظام منظور کرا لیا جائے۔ سندھ میں پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم کے حکمراں اتحاد کی بھاری اکثریت ہے۔ سندھ اسمبلی کے ایک سو سڑسٹھ ارکان میں پیپلزپارٹی کے ارکان کی تعداد92 بانوے اور متحدہ قومی موومنٹ کے ارکان کی تعداد اکیاون ہے۔ دیگر مختلف ارکان کو ملا کر حکمراں اتحاد کو ایک سو تیرپن ارکان کی حمایت حاصل ہے۔
اپوزیشن میں صرف چودہ ارکان ہیں۔ جن میں مسلم لیگ فنکشنل ،نیشنل پیپلزپارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی شامل ہیں۔ سندھ اسمبلی کے اجلاس کی حکمت عملی طے کرنے کیلئے پیپلزپارٹی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس وزیر اعلیٰ ہاوس میں ہو گا۔ ایم کیو ایم کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس نائن زیرو میں طلب کیا گیا ہے۔