تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
1 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 9:49

ساہیوال: پولیس حراست میں 3ڈاکو ہلاک

اے آر وائی - ساہیوال میں گزشتہ روز عوام کے ہاتھوں پکڑے جانے والے تین ڈاکو پولیس کی حراست میں ہلاک ہوگئے۔



واقعہ تھانہ فرید ٹائون کی حدود میں اُس وقت پیش آیا جب ملزمان کو پولیس موبائل میں ڈکیتی کےدوران لوٹا گیا سامان برآمد کرنے کے لئے لے جایا جا رہا تھا۔ پولیس کے مطابق راستے میں مسلح ملزمان نے پولیس ٹیم پر فائرنگ کر دی جس سے تینو ں ڈاکو ہلاک ہو گئے۔



فائرنگ سے پولیس موبائل بھی تباہ ہو گئی لیکن کسی پولیس اہلکار کے زخمی یا ہلاک ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.