تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
1 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 10:58

کراچی:فائرنگ اورتشدد کےتازہ واقعات،خاتون سمیت2ہلاک

اے آر وائی - کراچی میں فائرنگ اور تشدد کے تازہ واقعات میں خاتون سمیت دو افراد جاں بحق ہوگئے،شاہ فیصل کالونی سے تین روز قبل اغوا ہونے والا ٹریول ایجنسی کے مالک کو تاوان لینے کے بعد چھوڑ دیا۔



پولیس کے مطابق لیاقت آباد ایک نمبر کے قریب سے ایک شخص کی لاش ملی جسے فائرنگ کرکے قتل کیا گیا ،مقتول کی شناخت نہیں ہوسکی ، قائد آباد میں چھریوں کے وار سے ایک خاتوں جاں بحق ہوگئی،رات گئے حب چوکی کے قریب فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوا۔



دوسری جانب شاہ فیصل کالونی سے تین روز قبل اغوا ہونے والے ٹریول ایجنسی کے مالک کو شدید تشدد کے بعد چھوڑ دیا گیا۔ بازیاب ہونے والے شخص کو طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.