1 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 11:26
حب:مسلم لیگ ن کے رہنما دو ساتھیوں سمیت قتل
اے آر وائی - ،حب میں ساکران روڈ پر مسلم لیگ نواز کے مقامی رہنماء قادر زہری کو دو ساتھیوں سمیت فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔ میاں نواز شریف کی واقعہ کی مذمت کی ہے۔
پولیس کے مطابق ساکران روڈ پر مسلم لیگ نواز کے مقامی رہنماء قادر زہری دو ساتھیوں کے ہمراہ حب سے ساکران جا رہے تھے کہ نامعلوم مسلح موٹر سائکل سواروں نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں قادر زہری موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ ان کے دو ساتھی محمد جمال اور عبد العزیز اسپتال جاتے ہوئےجاں بحق ہو گئے جبکہ ایک زخمی ولی جان کو تشویش ناک حالت کراچی کے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
مسلم لیگ نواز کے سربراہ نواز شریف نے قادر زہری کے بہمانہ قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے قاتلوں کی فوری گرفتار کا مطالبہ کیا ہے۔