1 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 19:8
کراچی:تین دہشت گرد گرفتار بھاری اسلحہ اور منشیات برآمد
اے آر وائی - کراچی میں سی آئی ڈی پولیس نے دہشت گردی کے بڑے منصوبے کو ناکام بنادیا تین دہشت گرد گرفتار بھاری تعداد میں اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی گئی۔ ایس ایس پی سی آئی ڈی چوہدری اسلم نے کہا ہے کہ سی آئی ڈی پولیس نے خفیہ اطلاع پر حب ریور روڈ کے علاقے میں کارروائی کرکے ایک بس کو روک کر تلاشی لینے پر خفیہ خانے میں چھپایا گیا گولہ بارود اور منشیات برآمد ہوئی ۔
سی آئی ڈی پولیس نے تین ملزم اسلام ، صوابی ، گلزار کو حراست میں لے کر ان کے قبضے سے ایک ایل ایم جی، تیس ہینڈ گرنیڈ ، پانچ کلاشنکوف، بارہ رپیٹر ، پانچ ٹی ٹی پسٹل ، پانچ من چرس اور ایک بس برآمد کرلی۔
دوران تفتیش ملزمان نے انکشاف کیا ہے کہ وہ کالعدم تنظیموں اور دیگر دہشت گرد گروپوں کو جدید اور خطرناک اسلحہ دھماکہ خیز مواد اور منشیات فراہم کیا کرتے تھے۔ ملزمان کا تعلق بین الصوبائی اسلحہ و منشیات اسمگلنگ گروپ سے ہے مزید تفتیش جاری ہے۔