2 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 13:19
کوئٹہ:تخریب کاری کی کوشش ناکام،بم ناکارہ بنا دیا
اے آر وائی - کوئٹہ کے علاقے گرودت سنگھ روڈ پر بم ڈسپوزل اسکواڈ نے تین کلو وزنی بم ناکارہ بنا دیا۔
،کوئٹہ شہر کے وسطیٰ علاقے گوردت سنگھ روڈ پرگورنمنٹ اسپیشل پرائمری سکول کے مین گیٹ کے ساتھ نامعلوم تخریب کاروں کی جانب سے بم نصب کیا گیا تھا پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور بم ڈسپوزل اسکواڈ طلب کرلیا۔
بم ڈسپوزل اسکواڈ نے تین کلو وزنی بم ناکارہ بنا دیا ، بم ڈسپوزل سکواڈ کے مطابق ٹائمنگ بم میں خطرناک مواد استعمال کیا گیا تھابڑے پیمانے پر تباہی پھیل سکتا تھا۔