تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
2 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 18:59

کراچی: چار مفرور ملزمان سمیت اٹھا ئیس ملزمان گرفتار

اے آر وائی - کراچی میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کےدوران پولیس نےچار مفرور ملزمان سمیت اٹھا ئیس ملزمان گرفتار کرکے بھاری تعداد میں اسلحہ برآ مد کیا جبکہ سی آ ئی ڈی پولیس نے کالعدم تحریک طالبان کےدو مبینہ ملزمان کو بھی گرفتار کرلیا۔



گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پولیس نے اٹھا ئیس ملزمان کو گرفتار کرکے بھاری تعداد میں اسلحہ برآ مد کیا بلدیہ ٹا ئون میں قانون نافذ کر نےوالےاداروں نے چھاپہ مار کے تیس افراد کے قتل میں ملوث ملزم شبیر کو گرفتار کیا جبکہ ڈاکو نجی بینک میں ڈکیتی کے بعد لاکھوں روپے لوٹ کے فرار ہوگئے۔ سی آ ئی ڈی پولیس نے ماڑی پور اورفیڈرل بی ایریا سے کالعدم تحریک طالبان سے تعلق رکھنے والے دو ملزمان شاہ عالم محسود اور صادق محسود کو گرفتار کیا ۔



ایس ایس پی فیاض لغاری کےمطابق ملزمان نے تفتیش کے دوران شہر میں ٹارگٹ کلنگ،بھتہ خوری اور ڈکیتیوں کی وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے ۔ ملزمان کے قبضے سے دستی بم اور اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔



متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.