2 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 22:3
فحاشی کا الزام،چار خواتین کودین کی تعلیم حاصل کرنے کا حکم
اے آر وائی - چیف جسٹس آف پشاور ہائی کورٹ نے فحاشی کے الزام میں گرفتار چار خواتین کو حکم دیا ہے کہ وہ امام مسجد سے روزانہ ایک گھنٹے کیلئے دین کی تعلیم حاصل کریں ۔
چیف جسٹس دوست محمد خان نے فحاشی کے الزام میں گرفتار پانچ خواتین کی ضمانت کی درخواست منظور کرتے ہوئے چار خواتین کو حکم دیا کہ وہ ایک ماہ تک روزانہ جامع مسجد زرغونی کے امام مسجد سے دین کا درس لیں ۔
دوسری جانب جامع مسجد زرغونی کے امام بصیر اللہ قادری کے مطابق ان سے اب تک کسی نے درس کیلئے رابطہ نہیں کیا ہے۔ امام مسجد کا کہنا ہے کہ وہ اعتماد کرنے پر عدالت کا شکریہ ادا کرتے ہیں لیکن اس فیصلے پر عملدرآمد مشکل نظر آتا ہے۔