تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
2 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 22:42

بلدیاتی قانون کےخلاف ہر سطح پر احتجاج کرینگے،مسلم لیگ فنکشنل

اے آر وائی - مسلم لیگ فنکشنل اور اس کے اتحادیوں نے سندھ اسمبلی سے منظور ہونے والے نئے بلدیاتی قانون کے خلاف ہر سطح پر احتجاج کا اعلان کیا ہے اور سپریم کورٹ سمیت ہر فورم پر آواز بلند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔



مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے جنرل سیکریٹری امتیاز شیخ ، جام مدد علی ، شہریار مہر ، مسرور جتوئی ودیگر نےمیڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سندھ اسمبلی کے اندر آمرانہ رویہ اختیار کرتے ہوئے تمام قواعد و ضوابط کو بلڈوز کرتے ہوئے پانچ منٹ کے اندراتنا اہم قانون پاس کیا گیا۔ امتیاز شیخ نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے جوارکان سندھ اسمبلی میں غیر حاضر تھے انہوں نے اپنا حق ادا کیا۔ پیپلزپارٹی کے بعض ارکان نے پیرپگارا سے بھی رابطہ کیا ہے۔



انہوں نے کہا کہ سندھ بچاؤ کمیٹی کے سربراہ جلال محمود شاہ نے پیر پگارا سے ملاقات کی ہے کل اہم اجلاس ہوگا جس میں آئندہ لائحہ عمل کا فیصلہ ہوگا ۔ شہریار مہر نے کہا کہ منظور شدہ بل پر آئین کے مطابق عوام سے رائے لی جائے۔ جام مددعلی نے کہا کہ پیر مظہرالحق نے فنکشنل لیگ سے تعلق رکھنے والی خواتین جورویہ رکھا اس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.