تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
2 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 23:0

کراچی میں فائرنگ کے تازہ واقعات میں چار افراد جاں بحق

اے آر وائی - کراچی میں فائرنگ کے تازہ واقعات میں پولیس اہلکار سمیت چار افراد جاں بحق جبکہ ایک کمسن بچی زخمی ہوئی۔ پولیس حکام کے مطابق رامسوامی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے وقاص کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ پی آئی بی میں فائرنگ سے نوجوان جاں بحق ہوا۔ بلدیہ ٹاؤن مجاہد کالونی میں گھر کے اندر نامعلوم سمت سے آکر گولی لگنے سے تین سالہ بچی زخمی ہوئی۔



رات گئے گھاس منڈی کے قریب نانک پاڑی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا،گزشتہ روز کھارادر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا پولیس ہیڈ کانسٹیبل بابر سول اسپتال میں دم توڑ گیا ۔



متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.