3 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 9:47
کراچی:فائرنگ کے تازہ واقعات،خاتون سمیت پانچ افراد ہلاک
اے آر وائی - کراچی میں رات گئے فائرنگ کے تازہ واقعات میں خاتون سمیت پانچ افراد جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔ رینجرز نے آپریشن کے دوران متعدد افرا د کو حراست میں لے لیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق نیپئرروڈ سے دو جبکہ لسبیلہ میں کچراکنڈی سے ایک لاش ملی۔ بلدیہ ٹاؤن کے شاہ محلہ میں خاتون کو قتل کردیاگیا۔
پولیس حکام کے مطابق لانڈھی قائد آباد کے علاقے گلشن بونیر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سیف اللہ نامی شخص جاں بحق ہوگیا،سعید آباد میں دکان پر فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔
ڈیفنس کے علاقے درخشاں میں فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ رینجرز نے نارتھ ناظم آباد اور پرانا گولیمار میں آپریشن کیا ہے جس میں متعدد افراد کو حراست میں لے لیاگیا۔