تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
3 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 10:34

لاہور:مبینہ پولیس مقابلہ،2ڈاکو ہلاک

اے آر وائی - لاہورمیں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران دو ڈاکوہلاک ہوگئے۔لاہورکےعلاقے شادباغ میں پولیس نے دو موٹرسائیکل سوارمشکوک افراد کو ناکے پر روکنے کی کوشش کی جس پر موٹرسائیکل سواروں نے پولیس پر فائرنگ کردی ۔پولیس کی جانب سے جوابی فائرنگ پر دونوں موٹرسائیکل سوار ڈاکوموقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔



پولیس نے دونوں ڈاکوؤں کے قبضے سے اسلحہ اور موٹرسائیکل قبضے میں لےکر لاش پوسٹ مارٹم کیلئے سرد خانے منتقل کردی ہیں۔ پولیس کے مطابق دونوں ڈاکوؤں کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.