تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
3 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 17:1

کراچی: پولیس موبائل کی ٹکر سے خاتون جاں بحق

اے آر وائی - کراچی میں ایم اے جناح روڈ پر پولیس موبائل کی ٹکر سے خاتون جاں بحق ہوگئی۔ واقعے کے بعد مشتعل افراد نے پولیس کی دو گاڑیوں کو نذر آتش کردیا۔



ریڈیو پاکستان کے قریب پولیس موبائل نے مبینہ طور پر موٹر سائیکل کو ٹکر ماری تھی جس سے خاتون چل بسی اور بچے سمیت دو افراد زخمی بھی ہوئے۔ واقعے کے بعد ایم اے جناح روڈ پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوگئی اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ فائر برگیڈ نے پہنچ کر گاڑیوں میں لگی آگ بجھائی۔



اُدھر نیو کراچی بلال کالونی میں ویلڈنگ شاپ میں گیس سلنڈر پھٹنے سے دو افراد معمولی زخمی ہوئے ۔ دھماکے کی آواز دو ر دور تک سنائی دی، واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.