3 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 17:28
کوئٹہ: ٹیلر شاپ پر فائرنگ، خاتون سمیت2 افرادقتل
اے آر وائی - کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے خاتون سمیت دو افراد کو قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق سریاب روڈ عارف گلی میں واقع درزی کی دکان پر نامعلوم افراد نے اندھا دھند گولیاں برسائیں اور فرار ہوگئے۔
واقعے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔ ایس پی سریاب امان اللہ کے مطابق ملزمان گاڑی میں سوار تھے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی۔