تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
3 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 18:15

پولیس کا اپنا ٹی وی چینل جلد کام شروع کر دے گا،آئی جی پنجاب

اے آر وائی - آئی جی پنجاب حاجی حبیب الرحمان نے جرائم میں ملوث پولیس اہلکاروں کی تفتیش اور سزا کے لیے کمیٹی تشکیل دیدی۔ لاہور میں آر پی اوز کانفرنس کے بعد بریفنگ دیتے ہوئے آئی جی پنجاب حاجی حبیب الرحمان کا کہنا تھا کہ کرپشن اور جرائم کی وارداتوں میں ملوث پولیس اہلکاروں کے لیے محکمے میں کوئی جگہ نہیں،محکمے میں موجود کالی بھیڑوں کی شناخت اور کاروائی کے لیے ایڈیشنل آئی جی قلب عباس کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے۔



آئی جی پنجاب نے بتایا کہ پولیس گجرات اور لاہور میں دہشت گردی کے واقعات میں ملوث افراد کے بہت قریب پہنچ چکی ہے بہت جلد حقائق سامنے لائے جائیں گے۔ جعلی اسناد اور سرٹفکیٹس پر محکمہ پولیس میں ملازمت کرنے والے اہلکاروں کو بہت جلد برخاست کردیا جائے گا۔ تبادلوں اور تعیناتیوں پر سیاسی اسروردوخ برداشت نہیں کیا جائے گا بہالپور میں پولیس کا اپنا ٹی وی چینل جلد کام شروع کر دے گا۔



انہوں نے کہا سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے بیٹے شہباز تاثیر اور امریکی شہری وائن سٹائن کی رہائی کے لیے بھی پیش قدمی ہوئی ہے جو بہت جلد میڈیا کے ساتھ شئیر کی جائے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.