تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
3 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 18:43

کراچی میں صاف پانی کی فراہمی اولین ترجیح ہے،گورنرسندھ

اے آر وائی - گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد کا کہنا کہ کراچی میں صاف پانی کی فراہمی ان کی اولین ترجیح ہے اور اس کے لیے مختلف منصوبوں پر کام جاری ہے۔



گورنر سندھ نےیو ایس ایڈ کی جانب سے دی گئی امداد کے تحت کلفٹن میں نئی موٹر اور پمپ لگانے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کے بیشتر ترقیاتی منصوبوں میں امریکا تعاون کررہا ہے۔ صاف پانی کی فراہمی کا اے ای سی اے منصوبہ جلد شروع کردیا جائے گا تاکہ شہر کے عوام کو صاف پانی کی فراہمی ممکن ہوسکے۔



امریکی قونصل جنرل نے کہا کہ کراچی پاکستان کا معاشی حب ہے معاشی ترقی کیلئے انرجی سیکٹر کو مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ باہمی تعلقات کے ساتھ پاکستان کے انرجی سیکٹر کو سپورٹ کرینگے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.