3 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 18:52
کراچی:جماعت اسلامی خواتین کی گستاخانہ فلم کے خلاف ریلی
اے آر وائی - کراچی میں جماعت اسلامی حلقہ خواتین ونگ کے زیر اہتمام نمائش چورنگی پر گستاخانہ فلم کے خلاف ریلی نکالی گئی۔ ریلی میں شریک خواتین کا کہنا تھا کہ امریکہ میں توہین رسالت پر مبنی فلم کی تیاری اسلام دشمنی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ فلم کی تیاری میں اسرائیل بھی ملوث ہے اور امریکہ اسرائیل کے گٹھ جوڑ سے توہین آمیز فلم کی تیاری کی مذمت کرتی ہیں ۔ خواتین نے گستاخ فلمساز کو سخت سے سخت سزا دینے اور امریکہ سے سفارتی تعلقات ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔