تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
3 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 23:26

خیرپور: دو گروپوں کے درمیان فائرنگ سے تین افراد جاں بحق

اے آر وائی - خیرپور کے نواحی گاؤں پنجل اوڈھو میں دیرینہ دشمنی پر دو گروپوں کے درمیان فائرنگ میں 2راہگیروں سمیت 3افراد جاں بحق اور دو افراد زخمی ہوگئے۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے جائے وقوعہ پہنچ کر علاقے کا گھیراؤ کیا اور لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کرایا۔



پولیس کی جانب سے مقتولین کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوا لے کردی گئی ہیں جبکہ زخمیوں کو پیر جو گوٹھ کے ہسپتال میں داخل کیا گیا ہے ۔ تین افراد کے قتل کے بعد علاقے میں کشیدگی بڑھ گئی ہے جبکہ مزید حملوں کو روکنے کے لئے علاقے میں پولیس کی چوکیاں قائم کی گئی ہیں۔



پولیس کے مطابق اوڈھا برادری کے دو گروپوں کے درمیان اراضی پر تنازعہ جاری ہے جس میں اس سے قبل بھی دو افراد قتل ہو چکے ہیں جس کے رد عمل میں تین افراد کے قتل کا واقعہ پیش آیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.