4 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 4:39
بہنوئی کاسالی پر سبق نہ یاد کرنے پر وحشیانہ تشدد
اے آر وائی - فیروزوالہ میں بہنوئی نے سات سالہ سالی پر سبق نہ یاد کرنے پر وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈال پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیاہے۔ شاہدرہ ٹاؤن کے علاقہ کی رہائشی سات سالہ سونیا یتیم ہے اوراسکی پرورش اسکی بڑی بہن کر رہی ہے،آج سونیا کے بہنوئی محمد علی نے اسے سبق نہ یاد کرنے پر لوہے کے رینچ کے وارکرکر کے شدید زخمی کر دیا جبکہ اسکی آنکھیں پھوڑ نے کی کوشش کی اور وحشیانہ تشدد کیا۔
سونیا کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے،پولیس نے سونیا کے رشتے داروں کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔