تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
4 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 4:57

کراچی:شہریوں نے ڈکیتی کے 2ملزم ہلاک کردیئے

اے آر وائی - کراچی میں شہریوں کے تشدد سے دو مبینہ ڈاکو ہلاک ہوگئے گئے،شہر میں فائرنگ کے تازہ واقعات میں ایک شخص زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق اورنگی ٹاون کے علاقے پاکستان بازار پندرہ نمبر اسٹاپ کے قریب شہریوں کے تشدد سے دو مبینہ ڈاکو مارے گئے جن کی لاشوں کو ضابطے کی کاروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔



رات گئے پرانہ حاجی کیمپ کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔ فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں مزیدسات افراد لقمہ اجل بنے۔ ایم اے جناح روڈ پر پولیس موبائل کی ٹکر سے خاتون لقمہ اجل بنی واقعے کے بعد مشتعل افراد نے پولیس موبائل اور پیٹرولنگ کار کو آگ لگا دی۔ نیو کراچی میں ویلڈنگ شاپ میں موجود گیس سلینڈر پھٹ گیا جس سے دو افراد معمولی زخمی ہوئے دھماکے کے باعث علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.