4 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 5:7
کراچی کے 7 ٹاؤنز میں چیف ٹاؤن آفیسرز کی تعیناتی
اے آر وائی - سندھ اسمبلی میں نئے بلدیاتی آرڈیننس کی منظوری کے ساتھ ہی کراچی کے مختلف ٹائونز میں چیف ٹائون آفیسرز کی تعیناتی کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ فی الحال شہر کے سات ٹاؤنز میں چیف ٹاؤن آفیسر مقر کئے گئے ہیں جن کی تقرری کا ،نوٹی فکیشن جاری کیاجا چکا ہے۔
ٹائون آ فیسرز متعین ہونے والے چیف ٹاؤن آفیسر میں اورنگی ٹاؤن میں قمر شیخ ،گلشن اقبال ٹائون میں شفیق الر حمن ،کورنگی ٹائون میں محمد سمع خان ،ملیر میں مختار پلیجو ،نارتھ کراچی میں آفاق سعید ،نارتھ ناظم آباد میں عامر وقار اور شاہ فیصل میں کمال مصطفی شامل ہیں