تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
4 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 5:27

نوازشریف سندھ کے عوام کو لڑارہے ہیں،شرجیل میمن

اے آر وائی - صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے کہا ہے کہ نواز شریف سندھ کے عوام کو آپس میں لڑانے کی گھناؤنی سازش کررہے ہیں وہ چند قوم پرستوں کو استعمال کرکے اپنے گھناؤنے مقاصد حاصل کرنا چاہتے ہیں۔نواز شریف کی پالیسی انگریزوں سے مشابہت رکھتی ہے۔



ایک بیان میں شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ لوکل گورنمنٹ بل دوہزار بارہ سندھ کے دیہی اور شہری علاقوں میں مشابہت پیدا کرنے اور عوام کو قریب لانے کیلئے لایا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بل کی مخالفت کرنیو الوں میں سندھ دشمن ایجنڈا پر کام کیاانہوں نے یا اس کو پڑھا نہیں یا ان کو سمجھ نہیں ہے۔



ان کا کہنا تھا کہ سندھ کے عوام کی بہتری اور عوام کی ترقی کیلئے یہ تاریخی قانون لایا گیا کسی منفی پروپیگنڈا سے عوام کو بیوقوف نہیں بنایا جاسکتاپیپلزپارٹی سندھ کے انچ انچ کی حفاظت کرے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.