تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
4 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 5:37

منڈی بہاؤالدین میں دشمنی پر5 افراد قتل

اے آر وائی - منڈی بہاوالدین میں دشمنی کی بنا پر پانچ افراد کو اغوا کے بعد قتل کردیا گیا ۔ہلاک والوں میں باپ اور دو بیٹے بھی شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق تھانہ میانہ گوندل کی حدود میں پانچ افراد کو اغواء کے بعد قتل کردیا گیا۔ اغواء کاروں نے پولیس کی وردی پہن رکھی تھی۔



مرنے والو ں میں باپ اور دو بیٹوں سمیت پانچ افراد شامل ہیں ،قتل پرانی دشمنی کا نتیجہ ہے ۔ مرنے والوں نے دو ہزار سات میں مخالفین کے سات افراد کو قتل کیا تھا ۔ پانچوں افراد کا تعلق نواحی گاؤں چک عالم سے ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.