4 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 13:26
کوئٹہ:فائرنگ میں ایک شخص ہلاک،4زخمی
اے آر وائی - کوئٹہ میں فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں ایک شخص جاں بحق اور چار افراد زخمی ہوگئے ۔
کچلاک میں سرکاری ملازمین کی گاڑی پر گھات لگا کر اندھا دھند فائرنگ کی گئی جس ایک شخص جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے۔ لاش اور زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کر دیاگیا۔
ملازمین پشین میں ملازمت کرتے تھے ۔دہشت گردی کا دوسرا واقعہ دشت کے علاقہ میں پیش آیا، جہاں فائرنگ سے ڈاکٹر محمد علی زخمی ہوگئے۔