تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
4 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 18:40

کوئٹہ: فائرنگ سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد تین ہوگئی

اے آر وائی - کوئٹہ میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں تین افراد جاں بحق اور چار زخمی ہوگئے۔ کچلاک میں سرکاری ملازمین کی گاڑی پر گھات لگا کر اندھا دھند فائرنگ کی گئی جس ایک شخص جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے۔ لاش اور زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کر دیاگیا۔



ملازمین پشین میں ملازمت کرتے تھے ۔ دہشت گردی کا دوسرا واقعہ دشت کے علاقہ میں پیش آیا، جہاں فائرنگ سے ڈاکٹر محمد علی زخمی ہوگئے جبکہ فائرنگ کا ایک اور واقعہ کوئٹہ کے ڈبل روڈ پر پیش آیا جس میں دو افراد ہلاک ہوگئے۔ اس طرح کوئٹہ میں آج مجموعی طور پر فائرنگ سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد تین ہوگئی ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.